ابنا: شامی فوج کے فضائی حملے میں کئی دہشت گردوں کے مرنے اور زخمی ہونے کے خبریں ہیں۔عراق کی سرحد سے صرف 100 کلو میٹر کی دوری پر واقع داعش کے ٹھکانوں پر شام کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 16 دہشت گرد ہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہو گئے۔ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ داعش کے ٹھکانوں کو شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ایسی حالت میں نشانہ بنایا ہے کہ جب اس دہشت گرد گروپ نے عراق کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ شام کے جنگی طیاروں نے دیرالزور فوجی ہوائی اڈے سے پروازیں بھریں اور عراقی سرحد پر داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ داعش کے ایک دہشت گرد نے کہ جس نے اپنا نام عبداللہ المشور بتایا ہے کہا کہ شام کے صدر بشار القاعدہ سرحد پر آئي ایس آئی ایل کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے اصل میں عراقی حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169